چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل:فلسطینی قیدی جانوروں کی طرح ٹرکوں میں ڈال کر دوسری جیل منتقل

بدھ 27-جولائی-2016

فلسطین میں سرکاری محکمہ امور اسیران کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ’’ریمون‘‘ نامی ایک جیل پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 100 فلسطینی قیدیوں کو نہایت ذلت آمیز طریقے سے  بھیڑ بکریوں کی طرح فوجی ٹرکوں میں ٹھونس  کرایک دوسری جیل منتقل کیا گیا۔ قیدیوں نے منتقلی کے اس ظالمانہ عمل پر سخت احتجاج کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹوں سے وابستہ کمانڈوز کی بھاری تعداد ’ریمون‘ جیل پر چھاپہ مارا اور جیل کے وارڈ 5 میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کے کمروں کی جامہ تلاشی لی گئی۔ بعد ازاں اس وارڈ کے 100 قیدیوں کو نہایت ذلت آمیز انداز میں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر ’’ہولیکیدار‘‘ نامی جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

امور اسیران کا کہنا ہے کہ اسیران نے اپنے ساتھ برتے گئے ظالمانہ اور توہین آمیز طرز عمل پر سخت احتجاج کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریمون جیل سے قیدیوں کی دوسری جیل میں منتقلی کا عمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو بھوک ہڑتالی اسیران بلال کاید ،محمد اور محمود بلبول کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے درجنوں دوسرے اسیران بھی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی ظالمانہ طریقے سے ایک سے دوسری جیل میں منتقلی کے عمل کا ایک مقصد اسیران کی بھوک ہڑتال توڑنے کی کوشش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی