اسرائیلی حکام نے کل کو زیرحراست 37 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزاؤں کے نوٹس جاری کیے۔ ان میں سے بعض فلسطینیوں کو پہلے ہی سے انتظامی قید میں رکھا گیا ہے جن کی مدت حراست میں دوبارہ توسیع کی گئی ہے۔
کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے ایک روز میں 37 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
ان میں سے بعض اسیران پہلے سے کئی سال یا کئی ماہ سے پابند سلاسل ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل میں انتظامی حراست کی پالیسی عشروں پرانی ہے۔ انتظامی حراست کے ظالمانہ قانون کے تحت کسی بھی فلسطینی کو بغیر کسی الزام کے کئی کئی مہینوں یا سالوں تک پابند سلاسل رکھا جا سکتا ہے۔ ایسے قیدیوں کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جاتا ہے اور نہ ہی ان پرکوئی الزام عاید کیا جاتا ہے۔
جن اسیران کی انتظامی قید میں تجدید یا پہلی بار سزا سنائی گئی ان کا تعارف درج ذیل ہے۔
1. محمد صهيب عويس، جنين، 4 ماہ کی توسیع
2. عماد عمر أبو الهيجا، مخيم جنين، 6 ماہ کی توسیع
3. إبراهيم عبد الله العروج، بيت لحم، 6 ماہ کی توسیع
4. غسان ناصر مطر، رام الله، 4 ماہ کی توسیع
5. حسن ياسر كراجة، رام الله، 6 ماہ کی توسیع
6. ياسر عمر عمرو، الخليل، 4 ماہ کی توسیع
7. أحمد عبد الله نمر، رام الله، 3ماہ کی توسیع
8. محمد حسين أبو حديد، الخليل، ایک ماہ کی توسیع
9. عبد العظيم محمد النتشة، الخليل، ایک ماہ کی توسیع
10. محمد يوسف خلوف، جنين، 4 ماہ کی توسیع
11. محمد عبد الرؤوف حامد، قلقيلية، 4 ماہ کی توسیع
12. محمود حمدي شبانة، الخليل، 6 ماہ کی توسیع
13. رامي حمدي أبو شرخ، رام الله، 4 ماہ کی توسیع.
14. جمعة ناهد الجوجو، بيت لحم، 4 ماہ کی توسیع
15. حمزة طلال أبو سنينة، الخليل، 4 ماہ کی توسیع
16. عبد الرحمن عبد الله حماد، رام الله، 4 ماہ کی توسیع
17. إسماعيل عيسى صليبي، الخليل، 4 ماہ کی توسیع
18. إبراهيم جميل حسان، الخليل، ایک ماہ کی توسیع
19. بلال عبد اللطيف عَيسة، جنين، 3 ماہ کی توسیع
20. نافذ محمد محتسب، الخليل، 4 ماہ کی توسیع
21. فادي يوسف حروب، الخليل، 6 ماہ کی توسیع.
22. باسل ثلجي يعقوب، رام الله، 4 ماہ کی توسیع
23. فهمي سامي جعبري، الخليل، 4 ماہ کی توسیع
24. أحمد عبد الفتاح شتيوي، القدس، 3 ماہ کی توسیع.
25. محمد فاروق زماعرة، الخليل، 4 ماہ کی توسیع
26. محمد نوفل نصاصرة، نابلس، 3 ماہ کی توسیع
27. محمد أحمد أبو سمونة، الخليل، 3 ماہ کی توسیع.
28. مالك محمد أبو عيشة، الخليل، 6 ماہ کی توسیع
29. إسماعيل حسن عواودة، الخليل، 4 ماہ کی توسیع.
30. مصعب أحمد حامد، رام الله، 4 ماہ کی توسیع
31. بهاء كمال خليفة، الخليل، 4 ماہ کی توسیع
32. محمد إبراهيم بدر، رام الله، 4 شهور تمديد.
33. ياسر عبد الحليم نطاح، الخليل، 6 ماہ کی توسیع
34. مصطفى عيسى بريجية، بيت لحم، 6 ماہ کی توسیع
35. بسام امطير أسمر، رام الله، 6 ماہ کی توسیع
36. عامر أشرف جاد الله، الخليل، 3 ماہ کی توسیع
37. بدران بدير شلالدة، الخليل، 4 ماہ کی توسیع