جمعه 15/نوامبر/2024

قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف فلسطینی اسیر کی بھوک ہڑتال

پیر 25-جولائی-2016

اسرائیل کی جیلوں میں قید ایک مزید ایک فلسطینی شہری نے قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل گورنری کے رہائشی ولید مسالمہ کو گذشتہ  کئی ماہ سے قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔ قید تنہائی میں ڈالے جانے کےخلاف مسالمہ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ مسالمہ کو گذشتہ برس 26 اکتوبر کو ’نفحہ‘ جیل میں قید تنہائی میں ڈالا گیا تھا۔ اس کے بعد سے  اسے  ایچل جیل منتقل کیا گیا جہاں ’الشامور‘ قید خانے میں تنہا پابند سلاسل ہیں۔

عمر قید کی سزا کے تحت قید مسالمہ گذشتہ پندرہ سال سے قید ہیں۔  مسالمہ شادی شدہ اور پانچ بچوں کے باپ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی