چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکا گیا بم پھٹنے سے ایک فلسطینی زخمی

اتوار 24-جولائی-2016

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں پھینکے گئے ایک بم کے پھٹنے سے کم سے کم ایک فلسطینی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز جنین شہر کے جنوبی قصبے میثلون میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکے گئے ناکارہ بم کے دھماکے میں 23 سالہ محمد جمال نعیرات زخمی ہو گئے۔ زخمی شہری کو جنین کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج کی جانب سے رات کے اوقات میں روشنی پیدا کرنے کے لے چھوڑا گیا ایک بم پھینکا گیا تھا مگر وہ پھٹ نہیں سکا۔ گذشتہ روز فلسطینی شہری نے اپنے گھر کے قریب ایک مشکوک بم دیکھا، اس نے اس بم کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ اس کے ہاتھوں میں پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری کا جسم بری طرح جھلس گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی رات کے اوقات میں روشنی چھوڑنے کے لیے غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں بم پھینکتے رہتے ہیں۔ جو فلسطینی شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی