گاجر کو سبزیوں اور پھلوں دونوں میں شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ گاجر انسانی صحت کے لیے ایک مفید خوراک ہے۔ گاجر کھانے سے جسم میں خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار معمول پر رکھنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔
سانس کی بیماریوں کے امریکی ماہر ڈاکٹر نورمان ایڈلیمن نے کہا ہے کہ گاجریں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو 10 سے 20 فی صد تک کم کرنے میں مدد گار ہوتی ہیں۔
ایک بیان میں ڈاکٹر ایڈلیمن نے کہا کہ جو افراد کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار ہوں ان کے لیے مفید مشورہ ہے کہ وہ گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ اس سے ان کے کولیسٹرول کی مقدار فطری سطح پر آجائے گی۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’پیٹاکاروٹین‘‘ نامی مادہ خون میں اچھے اور صحت مند کولیسٹرول میں اضافے کا بھی ذریعہ ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گاجر کو جس طرح مرضی استعمال کریں۔ یہ ہرطرح سے انسان کے لیے مفید ہے۔ چاہے گاجر کو سلاد میں کچا کھایا جائے، اس کا مشروب بنا کر پیا جائے یا پکا کر کھایا جائے یہ ہرلحاظ سے مفید ہے۔