جمعه 15/نوامبر/2024

جرمنی کا غزہ میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے 100 مکانات کی تعمیر اعلان

جمعہ 22-جولائی-2016

جرمنی کی حکومت نے فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں 100 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ جرمن حکام غزہ کی پٹی میں مکانات کی تعمیر کا منصوبہ اقوام متحدہ کےاشتراک سے شروع کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے سروسز پروجیکٹ شعبے UNOPS کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’یو این ‘ ادارہ اور جرمنی کا ترقیاتی بنک KFW  مشترکہ طورپر غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی بحالی کے لیے 100 مکانات تعمیر کریں گے۔ اس منصوبے پر 5 ملین یورو کی رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمن حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اس منصوبے کو ناروے کی پناہ گزین کونسل NRC کا بھی تعاون حاصل رہے گا جب کہ منصوبے پر کام اقوام متحدہ کے ماہرین کی نگرانی میں کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کے دوران فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی اکاون روزہ جنگ کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات مسمار ہوگئے تھے۔ عالمی برادری کی جانب سے غزہ کی پٹی میں گھروں سے محروم ہونے والے شہریوں کی مدد اور ان کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا مگر بین الاقوامی برادری کی طرف سے خاطر خواہ امداد نہ ملنے کے باعث غزہ کے ہزراوں افراد تا حال عارضی خیموں اور کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی