جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں ترکی کے قونصل خانے کے باہر طیب ایردوآن کی حمایت میں مظاہرہ

منگل 19-جولائی-2016

ترکی میں حال ہی میں فوج کے ایک مںحرف ٹولے کی جانب سے منتخب صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے بعد فلسطینی عوام کی جانب سے ترک حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں بھی ترک حکومت می حمایت اور فوجی بغاوت کی مذمت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں ترک قونصل خانے کے باہر سیکڑوں شہریوں نے جمع ہو کرانقرہ میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ مظاہرے کا اہتمام بیت المقدس کی سپریم اسلامک کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرے میں سماجی کارکنوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ترکی کے قومی پرچم اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

مظاہرین نے ترکی میں صدر ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والے خلاف شدید نعرے بازی کی اور طیب ایردوآن کی حمایت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ترک صدر کو فوجی بغاوت ناکام بنانے پر انہیں اور پوری ترک قوم کو مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ترک فوج کے ایک ٹولے نے منتخب حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کی تھی، تاہم ترک عوام اور سیاسی قوتوں نے مل کر فوجی بغاوت کی سازش کو بری طرح کچل دیا۔

مختصر لنک:

کاپی