چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: سرنگ حادثے کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمت کار شہید

منگل 19-جولائی-2016

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں گذشتہ روز سرنگ کے ایک حادثے میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کا ایک کارکن  شہید اور دو مزاحمت کار زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خان یونس میں سرنگ کے حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ صالح الاسطل جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید نوجوان کا تعلق اسلامی جہاد کےعسکری ونگ القدس بریگیڈ سے ہے۔ اس کی شہادت سرنگ گرنے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ حادثے میں دیگر دو مزاحمت کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے باعث مقامی شہری بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے سرنگوں کا سہارا لینے پرمجبور ہیں مگر سرنگیں موت کے کھیل سے کم نہیں ہیں۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران سرنگوں کے حادثات میں کئی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی