چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کار گیارہ سالہ فلسطینی بچے کو گاڑی تلے روند کر فرار

پیر 18-جولائی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر سوموار کے روز ایک یہودی آباد کار نے اپنی کار دانستہ طورپر ایک فلسطینی بچے پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کو روندنے کے بعد یہودی شرپسند موقع سے فرار ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی الخلیل کے یطا قصبے میں سڑک پر چلتے ایک گیارہ سالہ بچے حمزہ محمود محمد ربعی کو یہودی آباد کار نے گاڑی تلے روند دیا جس کے نتیجے میں اس کا دایاں جبڑا بری طرح کچلا گیا۔ بچے کو خون آلود حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو گاڑیوں تلے روندے جانے کے واقعات روز کا معمول ہیں۔ یہودی آباد کار اسرائیلی فوج اور پولیس کی موجودگی میں فلسطینیوں کو کچل کر فرار ہوجاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی