جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا سے لائےگئے 220 یہودیوں کی فلسطین میں غیرقانونی آباد کاری

پیر 18-جولائی-2016

اسرائیلی حکومت کی جانب سے دنیا بھر سے یہودی آباد کاروں کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آباد کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے امریکا سے 220 یہودیوں کو فلسطینی علاقوں میں آباد کرنے کے لیے انہیں فلسطین منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عبرانی جریدے’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کل منگل کو 220 یہودی امریکا سے اسرائیل منتقل ہو رہے ہیں۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک یہودی تنظیم کی جانب سے امریکا سےیہودیوں کو اسرائیل لانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہیں خصوصی طیارے کی مدد سے بن گوریون ہوائی اڈے لایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ’نفس بنفس موومنٹ‘ اس سے قبل امریکا اور کینیڈا سمیت دوسر ے ملکوں سے مجموعی طورپر 45 ہزار یہودیوں کو فلسطین میں آباد کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ یہودی تنظیم اسرائیلی وزارت برائے ایمی گریشن، اسرائیل لینڈ فنڈ اوریہودی ایجنسی سمیت کئی دوسری تنظیموں  اور اداروں کی معاونت حاصل ہے جو یہودی آباد کاری میں پیشہ وارنہ ، اقتصادی اور لاجسٹک شعبوں میں یہودی آبادی میں ملوث ہے۔

مختصر لنک:

کاپی