جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل شہر کی ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں جاری

اتوار 17-جولائی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ کئی روز سے جاری محاصرے کے نتیجے میں مقامی شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر جگہ ناکے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید کی ہے۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کے نتیجے میں وہ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ کیونکہ اسرائیلی فوج نے کنکریٹ کے بلاک کھڑے کر کے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی کر دی ہے۔ الظاھریہ، السموع، الخلیل شہر، الفوار اور دیگر قصبوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل الخلیل شہر کی ناکہ بندی اس وقت شروع کی تھی جب ایک مزاحمتی کارروائی میں دو یہودی آباد کار ہلاک ہو گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی