چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں نہتے فلسطینی پر وحشیانہ تشدد

اتوار 17-جولائی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہو گیا ہے اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں الزعترہ چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی شہری 40 سالہ غسان فتحی سلیم ابو الوفاء کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے ابو الوفاء کو زعترہ چیک پوسٹ پر روکا اور اس کی تلاشی لی، جس کے بعد بغیر کسی وجہ کے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ زخمی فلسطینی شہری کو علاج کے لیے جنین کے ایک اسپتال میں لے جانا پڑا ہے۔

فلسطینی شہری کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے دوران چیک پوسٹ پر ٹریفک جام ہو گئی اور شہریوں کو آمد ورفت سے بھی روک دیا۔

مختصر لنک:

کاپی