جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے صحافی القیق کوترکی میں کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے روک دیا

ہفتہ 16-جولائی-2016

اسرائیلی حکام نے فلسطینی صحافی اور سعودی عرب کے المجد ٹی وی کے نامہ نگار محمد اسامہ القیق کو ترکی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں منعقدہ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہیں القیق کی طرف سے اطلاع ملی ہے انہیں اسرائیلی حکام کی طرف سے بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے جس پر وہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔

کمیٹی نے فلسطینی صحافی کو کانفرنس میں شرکت سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پرپابندی کے مترادف قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک قوم محمد اسامہ القیق کو اپنے ہاں آنے اور انہیں سننے کے منتظر تھے مگر صہیونی حکام نے انہیں روک کرترک قوم کو القیق کی میزبانی سے محروم کردیا ہے۔ اب محمد القیق ویڈٰیو کال کے ذریعے استنبول کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ محمد اسامہ القیق کو رواں سال اس وقت عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی جب اس نے اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف 100 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کرکے اپنی رہائی کی راہ ہموار کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی