چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آبادکاری مخالف تقریب روکنے کے لیے اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن

ہفتہ 16-جولائی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے خلاف ایک تقریب کا انعقاد روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 35 فلسطینیوں کوحراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سماجی کارکنوں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر تل الرمیدہ کے مقام پر ایک خالی مکان میں ’مزاحمتی سینما‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

’یہودی آباد کاری مخالف یوتھ گروپ‘ کے ایک رکن محدم ازغیر نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ان کی تقریب ناکام بنانے کے لیے تل ارمیدہ میں جمع ہونے والے مقامی اور غیرملکی سماجی کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور تین درجن کارکوں کو حراست میں لینے کے بعد فوجی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ازغیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’مزاحمتی سینما‘ نامی تقریب کے لیے ایک خالی مکان کا انتخاب کیا تھا۔ جہاں پر مسئلہ فلسطین سے متعلق متعدد دستاویزی فلمیں دکھائی جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تل ارمیدہ میں مزاحمتی سینما کا اہتمام اس لیے کیا گیا کیونکہ اسی علاقے میں چند ماہ قبل اسرائیلی فوج نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کونہایت بے رحمی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

فلسطینی سماجی کارکن اور مزاحمتی سینما سرگرمی کے نگران نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن ان کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ فلسطینی سماجی کارکن صہیونی ریاست کے مظالم اور فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری و توسیع پسندی کو اجاگر کرنے کی اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی