چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ میں فلسطینی اراضی ہتھیانے کی نئی سازش کا انکشاف

جمعہ 15-جولائی-2016

 اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی اراضی ہتھیانے کے ایک نئے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ کے نواحی علاقے ’’بیتین‘‘ میں بیت ایل یہودی کالونی کے قریب بائی پاس روڈ پر واقع اراضی کو سیکیورٹی ضروریات کے لیے قبضے میں لیا جا رہا ہے۔

فلسطینی شہریوں میں تقسیم کیے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ فوج نے وزارت دفاع کی منظوری کے بعد ’’بیتین‘‘ کی اراضی پر قبضے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں پر نیا سیکیورٹی مرکز قائم کیا جائے اور اس علاقے میں فلسطینیوں کو مزاحمتی اور دشمنانہ سرگرمیوں سے روکا جا سکے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے جن فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے کا منصوبہ بنایا گیا ہے وہ رام اللہ میں قائم رابطہ سینٹر سے رجوع کر کے اس کے معاوضے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی