چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی خفیہ ادارے کا فلسطینی تحریک انتفاضہ کچلنے میں ناکامی کا اعتراف

جمعرات 14-جولائی-2016

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار خفیہ ادارے’شاباک‘ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی جانب سے جاری انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام میں ان کے سیکیورٹی ادارے اور فلسطینی اتھارٹی کی پولیس بری طرح ناکام رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کے سربراہ نداف ارگمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ فوج نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر غرب اردن میں فلسطینیوں کی سیکڑوں مزاحمتی کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے مگر اس کے باوجود حالات اسی طرح کشیدگی کا شکار ہیں اور آئے روز کشیدگی اور پرتشدد کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ آنے والے دونوں میں غرب اردن میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں غیرمعمولی شدت آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کارروائیوں میں کمی سے حالات کو سازگار نہیں قرار دیا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نداف ارگمان نے پارلیمنٹ کی خاجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے روبرو بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون موجود ہے اور ہم سب مل کر حماس کا قلع قمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ نے پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ بھی پیش کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ غرب اردن اور بیت المقدس میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی