شنبه 16/نوامبر/2024

جلد کے سرطان کی علامات

بدھ 13-جولائی-2016

جرمنی میں انسداد سرطان میں سرگرم ایک تنظیم نے جلد کے کینسر کی بعض علامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جب جسم کے کسی حصے پر تل کی شکل کے غیر متناسب پھوڑے اور کھردرے کناروں والے دانے نکلنا شروع ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ ممکنہ طور پر وہ پھوڑے کینسر کا موجب بھی بن سکتے ہیں۔

انسداد کینسر میں سرگرم گروپ کا کہنا ہے کہ تل کی جگہ پر گلابی، خاکی اور سیاہ رنگوں کا ظہور بھی کینسر کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اگر کسی شخص کے جسم میں ایسی کوئی علامت موجود ہے تو وہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ اسی طرح پانچ ملی میٹر قطر سے زیادہ پھیلے تل بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ اگر یہ علامتیں ظاہر ہوں تو وہ تین ماہ میں اپنا رنگ بدلتی رہتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی