چهارشنبه 30/آوریل/2025

انسانی حقوق کمیٹی کا اسیر بلال کاید کی زندگی بچانے کا مطالبہ

اتوار 10-جولائی-2016

اسرائیل کی جیل میں انتظامی حراست میں ڈالے گئے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر بلال کاید کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلال کی زندگی بچانے کے لیے ان کی حمایت میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بھوک ہڑتالی اسیر بلال کاید کی طبی حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے صہیونی ریاست کی فلسطینی اسیران سےمتعلق اختیار کردہ ظالمانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلال کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ بھوک ہڑتال کے تین ہفتوں کے دوران بلال کا وزن 25 کلو گرام تک کم ہو چکا ہے۔ انہوں نے بھوک ہڑتالی اسیر کو فوری طبی امداد مہیا کرنے اور اس کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اسیر بلال کاید کو اسرائیلی حکام نے 14 سال اور چھ ماہ قید رکھنے کے بعد اسیری مکمل ہونے پر رہائی کے بجائے انتظامی حراست میں منتقل کردیا تھا جس پر انہوں نے بھول  ہڑتال شروع کردی تھی۔ بلال کاید کی بھوک ہڑتال کو پچیس دن گذر چکے ہیں مگر صہیونی انتظامیہ ان کے مطالبات تسلیم کرنے اور انہیں طبی سہولیات مہیا کرنے میں دانستہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی