چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے عوام ناکہ بندی کی مصیبت سے جلد نجات پائیں گے: مشعل

اتوار 10-جولائی-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ ناکہ بندی کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب غزہ کی پٹی کے عوام صہیونی ریاست کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں سے آزادی حاصل کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے غزہ کے عوام کی امداد پر ترکی کی مساعی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انقرہ کی خدمات کو سراہا۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام ظلم  اور جارحیت  کی منظم صہیونی سازشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود غزہ کے عوام نے حماس کے ساتھ اپنی وابستگی کو کمزور نہیں ہونے دیا ہے۔ حماس اور غزہ کی عوام نے مل کر صہیونی ناکہ بندی توڑنے کی مہم جاری رکھی اور آج ہم ناکہ بندی توڑنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

خالد مشعل نے غزہ کے عوام کی بہبود اور امداد کے لیے ترکی کے ساتھ ساتھ  قطر کی مساعی کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام ترکی اور قطر کے ہمیشہ شکر گذار رہیں گے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کسی بھی معرکے جو’جنگ‘ نہیں سمجھتے۔ ہم آزادی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں ہماری جدود جہد کو آزادی کی تحریک سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود اتحاد، یکجہتی اور جماعت سے وابستگی کے ساتھ صبرو تحمل کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی