مسجد اقصیٰ کے امام شیخ یوسف ابو سنینہ نے غزہ اور الخلیل پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے سخت محاصرہ عاید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جمعہ کے خطبے کے دوران شیخ ابو سنینہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے طویل محاصرے کے باعث فلسطینیوں کی زندگیوں میں تباہ کن تبدیلیاں آرہی ہیں۔
فلسطینی مبلغ نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کی اسرائیلی جارحیت سے حفاظت کریں۔ قابض اسرائیلی حکام نے عید کے موقع پر بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے نواحی علاقے کو فوجی بیرک بنائے رکھا۔