شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آبادکاری فلسطینی حقوق پر کاری ضرب ہے: اردن

ہفتہ 9-جولائی-2016

اردنی حکومت نے اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں میں توسیع اور فلسطینی زمین پر قبضے کے جارحانہ اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

اردن کی حکومت کے ترجمان محمد المومانی نے اسرائیل کی پالیسیوں کو فلسطینی علاقوں اور فلسطینی عوام کے حقوق پر حملے کے مترادف قرار دیا۔

انہوں نے اسرائیل کی آبادکاری پالیسیوں کو امن عمل کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی پالیسیوں کے ساتھ خطے میں امن کی تمام امیدیں ختم ہوجائینگی۔

اردنی عہدیدار نے بین الاقوامی برادری خصوصا امریکا اور امن کے لئے ثالثی کروانے والے دیگر رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرآئیلی حکومت کی جانب سے آبادکاری میں توسیع کے عزائم کے خلاف سخت موقف اپنائیں۔

مختصر لنک:

کاپی