مقبوضہ بیت المقدس میں رمضان کی آخری رات کے موقع پر ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا رخ کر لیا اور وہیں پر رات بسر کی۔
مسجد اقصیٰ کے امام نے 27 رمضان کی رات کو قرآن پاک مکمل کر لیا تھا۔ اس موقع پر مسجد میں نمازیوں کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔
اس کے علاوہ بیت المقدس کے اندرون شہر میں ایک کمرشل مہم کے نتیجے میں اسرائیل کی جانب سے علاقے کے محاصرے کے بعد تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا گیا۔