امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے سے فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ اسرائیل مشرقی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں سیکڑوں نئی رہائشی یونٹس کی تعمیرات کا پہلے سے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے، یہودی آباد کاری میں توسیع اور نئی بستیوں کے قیام کا ایک منظم عمل لگ رہا ہے۔ جو بنیادی طور پر مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے نقصان دہ ہے۔
امریکا کا اسرائیل پر منظم انداز میں فلسطینی زمین ہتھیانے کا الزام
بدھ 6-جولائی-2016
مختصر لنک: