جمعه 02/می/2025

حماس کی جانب سے سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت

منگل 5-جولائی-2016

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے سعودی عرب کے شہروں مدینہ اور قطیف میں مساجد کو نشانہ بنانے کی مذموم کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور ان حملوں کو مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ میں مسجد نبوی پر حملے کی کوشش تمام عالم کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی ایک سازش ہے۔

تحریک حماس نے سعودی عرب کو یقین دلایا کہ وہ ایسے مجرمانہ افعال کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔ حماس نے اس موقع پر جانوں کی قربانی دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے عزیز واقارب اور سعودی شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ 

سعودی عرب میں پیر کے روز تین مختلف شہروں میں دھماکوں کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی