جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے باشندوں کی رامون جیل میں مقید عزیزوں سے ملاقات

منگل 5-جولائی-2016

بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے رہائشی 63 باشندوں کو اسرائیلی جیل رامون میں قید اپنے عزیزوں سے ملاقات کا موقع دیا گیا ہے۔

کمیٹی کی ترجمان سہیر زقوت کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتیوں میں 14 کم عمر بچے بھی شامل تھے۔ ان تمام افراد کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد غزہ سے رامون کا سفر کیا۔

اسرائیلی حکومت نے اس سے قبل رامون جیل میں ملاقاتیوں کی آمد پر پابندی لگا رکھی تھی اور اس کو ختم کروانے کی خاطر جیل کے فلسطینی قیدیوں نے اپریل 2012ء میں 28 دن تک بھوک ہڑتال جاری رکھی جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی دبائومیں آکر قیدیوں کو ملاقات کی اجازت دی۔

مختصر لنک:

کاپی