جمعه 02/می/2025

’رمضان المبارک ۔۔۔۔ شہادتوں اور فدائی کارروائیوں کا مہینا‘

پیر 4-جولائی-2016

ماہ صیام کی اسلام کی جہادی تاریخ اور حق و باطل کے درمیان جاری کشمکش کے ساتھ بھی گہری نسبت ہے۔ دور حاضر میں یہ مہینا اہل فلسطین کے ہاں بھی تحریک آزادی، مقدس مقامات کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے اور غاصب دشمن کے خلاف جہاد کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔

رواں ماہ صیام اس اعتبار سے اہمیت کا حامل رہے گا کہ اس ماہ میں جہاں عالمی برداری کی مجرمانہ خاموشی کا سلسلہ جاری رہا وہیں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں بھی اضافہ ہوا۔ فلسطینی قوم نے بھی پورے عزم اور قومی مذہبی جذبے کے ساتھ ماہ مقدس کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت اوراپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ ماہ مقدس کے دوران فلسطینیوں کی انفرادی نوعیت کی مزاحمتی کارروائیوں میں دو سرکردہ یہودیوں سمیت 5 صہیونی ہلاک ہوئے۔

ماہ صیام کے دوران فلسطینیوں کی جرات مندانہ پالیسیوں کا تاریخ وار جائزہ پیش ہے۔

6/6/2016
ماہ صیام کی پہلی رات  مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم جاری رہا۔ اس دوران فلسطینیوں نے متعدد مقامات پر اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کی اور غاصب فوجیوں پر حملے کیے۔
7/6/2016
الخلیل شہر میں ’’ابراہام افینو‘‘ کالونی میں یہودی فوجیوں پر پٹرول بموں سے حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری مادی نقصان پہنچایا گیا۔
8/6/2016
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر کے قریب محمد اور خالد مخامرہ نامی دو فلسطینی شہریوں نے فائرنگ کر کے پانچ یہودیوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کیا۔ اسرائیلی فوج نے دونوں حملہ آوروں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا تھا۔
9/6/2016
جزیرہ نما النقب کے شمال میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی ہوئی۔
13/06/2016
بیت المقدس کی وادی الجبوز میں فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی بس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین صہیونی زخمی ہوئے۔
14/06/2016
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑی پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک یہودی زخمی ہوگیا جب کہ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
14/6/2016
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ ایک دن میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیلی املاک اور فوجیوں پر 25 بار سنگ باری اور پٹرول بموں سے حملے کیے ہیں۔
16/6/2016
نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد قابض فوج نے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا۔
21/6/2016
بیت المقدس اور بیت لحم میں ایک سرنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی زخمی ہوا۔ حملہ آور بہ حفاظت اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے۔
24/6/2016
تل ابیب میں چاقو کے کامیاب وار سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔
26/6/2016
اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول پر یلغار کی۔ فلسطینی نمازیوں اور متعکفین پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی لہولہان ہو گئے تھے۔
28/6/2016
الخلیل شہر کے شمالی قصبوں الشیوخ اور سعیر میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
30/6/2016
مشرقی الخلیل شہر میں انیس سالہ محمد طرایرہ نامی شہری نے ایک فدائی حملے میں ایک یہودی خاتون کو ہلاک اور دو آباد کاروں کو زخمی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
30/6/2016 غرب اردن کے طولکرم شہر میں نتانیا کے مقام پر چاقو کے حملے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہوا جب کہ حملہ آور فلسطینی عوائل ابو صالح اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرگیا۔
1/7/2016
بیت المقدس اور مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قلندیا کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور چالیس زخمی ہوئے۔
1/7/2016
جنوبی الخؒیل میں عتنائیل یہودی کالونی کے قریب فائرنگ کرکے ایک یہودی آباد کار کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی