شنبه 16/نوامبر/2024

خود کار گاڑیوں کے حادثات سے محفوظ ہونے کا تاثر غلط ثابت

پیر 4-جولائی-2016

دنیا بھر میں خود کار گاڑیوں کی تیاری اس عزم کے ساتھ جاری ہے کہ خود کار طریقے سے چلنے والی یہ گاڑیاں حادثات سے محفوظ ہوں گی مگر حال ہی میں امریکا میں پیش آنے والے ایک حادثے نے اس دعوے کو غلط ثات کیا ہے اور حادثے میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں امریکی ریاست فلوریڈا  میں چلائی جانے والی ایک خود کار کارکے ڈرائیور Joshsua Brown جو گاڑی کے اندر موجود تھے۔ انہوں نے گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کے بعد اسے خود کار طریقے سے چلانے کے لیے ایک تیز رفتار سڑک پر چھوڑ دیا۔ مگر تھوڑی ہی دیر چلنے کے بعد ’’زلا‘‘ نامی کار اپنے قریب سے گذرنے والے ٹرک سے ٹرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں موجود اس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

 اس واقعے کے بعد خود کار گاڑیوں کے حادثات سے محفوظ ہونے کے حوالے سے عالمی ماہرین میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی’زلا ماڈل 2015 S‘ تھی جو قریب کی لائن سے اور ٹیک کرنے والے ٹرک کی شناخت کرنے میں ناکام رہی اور ٹرک سے ٹکرا گئی۔

کار ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ جب سے اس نے خود کارگاڑیاں متعارف کرائیں ہیں یہ اس نوعیت کا پہلا حادثہ ہے۔ کمپنیوں کا اب بھی دعویٰ ہے کہ خود کار طریقے سے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیاں مینوئل گاڑیوں سے حادثات کے حوالے سے زیادہ محفوظ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی