امریکی حکومت نے اسرائیل کی فوجی امداد میں مزیداضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن صہیونی ریاست کی دفاعی ضروریات کے لیےفوجی امداد میں مزید اضافہ کرے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وائٹ ہاؤس انتظامیہنے کانگریس کے نام ایک مراسلے میں اس باتکی یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کی دفاعی ضروریات کے پیش نظر تلابیب کی فوجی امداد میں اضافے کے فیصلے پر کار بند ہے۔ سنہ 2018ء تک کے لیے سالانہ تین ارب ڈالر کی فوجی امدادکے ساتھ ساتھ دفاع کےشعبے میں درکار مزید امداد بھی فراہم کرے گا۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میںبتایا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیاندفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت امریکا اگلے دس سال تک اسرائیل کی فوجی امداد میںحسب ضرورت اضافے پر قائم رہے گا۔
ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائیٹ ہاؤساسرائیل کی میزائل ضروریات کے شعبے میں بھی مدد کرے گا۔ بالخصوص لبنانی مزاحمتیملیشیا حزب اللہ کی طرف سے میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر تل ابیب کی دفاعیضروریات پوری کی جائیں گی۔