اسرائیل نے بھارت کی مدد سے تیار کیے جانے والے ’باراک8‘ میزائل شکن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کے جنرل ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے اشتراک سے تیارکیے جانے والے ’باراک 8‘ سسٹم کا کامیاب تجربہ بھارت ہی کی سرزمین پر کیا گیا ہے، جس کے بعد اسرائیل دفاعی صنعت میں ایک قدم اور آگے نکل گیا ہے۔
یہ میزائل شکن سسٹم جنگی بحری جہازوں اور کشتیوں پر نصب کیا جائے گا جو کسی بھی طرف سے آنے والے میزائل کو خود کار طریقے سے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دے گا۔ باراک 8 میزائل شکن سسٹم کے کامیاب تجربے کے بعد سمندر میں موجود اسرائیلی تنصیبات کو لبنانی حزب اللہ کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے گا۔