جمعه 15/نوامبر/2024

الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے لیے 42 گھر بنانےکی منظوری

اتوار 3-جولائی-2016

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں  فلسطینیوں کے خلاف انتقامی پالیسی کے تحت یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 42 مکان تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین اور دیگر ارکان کابینہ کے مشورے سے الخلیل شہر میں قائم ’کریات اربع‘ کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے 42 گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے لیے مکانوں کی تعمیر کی منظوری سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے شہر میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ہلاک ہونے والی ایک یہودی خاتون کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے اہل خانہ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے جواب میں غرب اردن میں یہودی توسیع پسندی کے نئے منصوبوں کی منظوری دیں۔

مختصر لنک:

کاپی