چهارشنبه 30/آوریل/2025

رفح گذرگاہ کھلنے کے بعد دو روز میں 1014 فلسطینیوں کی بیرون ملک روانگی

ہفتہ 2-جولائی-2016

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی بری گذرگاہ ’رفح‘ کو مصر کی جانب سے پانچ روز کے لیے کھولے جانے کے بعد پہلے  دو روز میں 1014 فلسطینی شہری بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ بیرون ملک جانے والوں میں مریض،طلباء اور غیرملکی شہریت رکھنےوالے شہری شامل ہیں۔

غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ گذرگاہ کھلنے کے بعد دو روز میں 806 فلسطینی شہری مصر سے غزہ میں داخل ہوئے۔

خیال رہے کہ مصری حکام نے بدھ کے روز رفح گذرگاہ کو پانچ دن کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بڑی تعداد میں شہری گذرگاہ پر جمع ہو گئے تھے۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ہاں بیرون ملک سفر کے لیے اندراج کرانے والوں کی تعداد تیس ہزار سے زاید ہے مگر گذرگاہ کے مسلسل بند رہنے کے باعث فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر میان رکاوٹ کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ رفح گذرگاہ کی بندش کا سلسلہ جولائی 2013ء سے اس وقت سے جاری ہے جب مصری فوج نے ملک کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کر لیا تھا۔ محمد مرسی اخوان المسلمون کے رہ نما تھے اور انہیں فلسطینیوں بالخصوص غزہ کی پٹی کے عوام کا حامی سمجھا جاتا تھا۔ فوج نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد نہ صرف مصر میں اخوان المسلمون کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا بلکہ غزہ کی پٹی کے عوام کو بھی انتقامی پالیسی کا نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی