اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں عالم اسلام پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دفاع قبلہ اول اور مقبوضہ بیت المقدس کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے کے لیے پوری مسلم امہ کو اپنی طاقت کو مجتمع کرنا ہو گا۔
ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کا دفاع مسلم امہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ یہ صرف ایک مسجد ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور سفر معراج کا نقطہ آغاز ہے۔ صہیونی دشمن کے خلاف عالم اسلام کی جنگ کا مرکز ومحور قبلہ اول ہی ہے۔ اس لیے قبلہ اول کی آزادی اور اس کے دفاع کے لیے پوری مسلم امہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے صہیونی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم القدس کا پیغام یہ ہے کہ عالم اسلام القدس کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔