چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: فائرنگ سے ایک صہیونی ہلاک ، تین زخمی

ہفتہ 2-جولائی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعہ کی شام فائرنگ کے ایک واقعے کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور کم سے کم تین زخمی ہو گئے ہیں۔ زحمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل میں غاصب یہودیوں پرحملہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ واقعہ الخلیل میں قائم ’عتنائیل‘ یہودی کالونی کے قریب شاہراہ 60 پرپیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک یہودی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مرکزکے ناکہ نگار کے مطابق واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوج نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ہلاک  اور زخمی ہونے والے یہودیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد عتنائیل یہودی کالونی اور اس کے قرب وجوار کے تمام علاقے سیل کردیے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسرائیلی میڈٰیا نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک یہودی آباد کار کی حالت خطرناک ہے جب کہ دو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی ٹی وی 2 کے نامہ نگار نیر ڈبوری کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے یہودی آباد کاروں کی ایک کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کار حادثے کا شکار ہوئی۔ اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے فائرنگ کے دوران بچوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی