جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس سے مزید 82 یہودی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد

جمعہ 1-جولائی-2016

اسرائیلی ذرائع کے مطابق فرانس سے 82 یہودیوں کو اسرائیل میں آباد کرنے کے لیے ایک ہوائی جہاز کے ذریعے تل ابیب منتقل کر دیا گیا ہے۔ نئے لائے گئے یہودیوں میں 40 بچے بھی شامل ہیں۔

عبرانی اخبار’معاریف‘ کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز فرانس سے 82 یہودیوں کو لے کرآنے والے طیارے نے اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔
 
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس سے یہودیوں کی فلسطین منتقلی کے عمل میں ’فرینڈ شپ فنڈ‘ نامی ایک یہودی تنظیم کا ہاتھ ہے جو فرانس سمیت دوسرے ملکوں سے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں لا کر آباد کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فرینڈ شپ فنڈ کی جانب سے 2000 یہودیوں کو 13 ملکوں سے اسرائیل لانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ یہودی رواں موسم گرما کے اختتام تک اسرائیل پہنچا دیے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی