جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر بلال الکاید کی بھوک ہڑتال 16 ویں روز میں جاری

جمعہ 1-جولائی-2016

اسرائیل کے ہاں پابند سلاسل فلسطینی بلال الکاید نے اپنی بلا جواز اسیری کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج جمعرات 30 جون کو ان کی بھوک ہڑتال کا 16 دن ہے۔ ان کے ساتھ عوامی محاذ کے کئی دوسرے اسیر کارکن بھی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے  اسیر بلال الکاید کی ساڑھے چودہ سال قید کی سزا ختم ہونے کے بعد ان کی رہائی کے بجائے انہیں انتظامی حراست میں منتقل کر دیا تھا جس پر انہوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں مختلف سیاسی جماعتوں بالخصوص عوامی محاذ برائے آزاد فلسطین کی جانب سے اسیر بلال الکاید کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عوامی محاذ کے حامیوں اور کارکنوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلال الکاید کی انتظامی حراست کی سزا منسوخ کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم صادر کرے۔

رام اللہ میں بلال الکاید کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمعرات کے روز بھی ایک جلوس نکالا گیا، جس میں عوامی محاذ کے کارکنوں سمیت مختلف سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ بلال کاید کو اسرائیلی فوج نے نومبر سنہ 2001ء کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے عصیرہ قصبے سے حراست میں لیا تھا۔ انہیں ساڑھے چودہ سال تک قید میں رکھا گیا۔ طویل قید کے بعد بھی اسرائیلی سفاک انتظامیہ کی خوئی انتقام ختم نہ ہوئی اور انہوں نے کاید کو رہا کرنے کے بجائے اس کی سزا کو انتظامی حراست میں تبدیل کر دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی