چهارشنبه 30/آوریل/2025

27ویں شب قبلہ اول میں گذارنے کے لیے رخت سفر باندھ لیں: الشیخ صبری

جمعرات 30-جون-2016

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ستائیس رمضان المبارک کی شب قبلہ اول میں جمع ہوں اور 27 ویں شب مسجد اقصیٰ میں عبادت و ریاضت میں بسر کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ میں لیلۃ القدر کے موقع پر قیام اللیل، عبادت، نوافل اور ذکر واذکار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں ایک نماز کا ثواب 500 نمازں کے برابر ہے۔ یہاں پر ادا کیے جانے والے تہجد، تراویح اور دیگر نوافل کی ادائیگی کار ثواب ہی نہیں بلکہ اہل ایمان کے لیے ذریعہ  نجات بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں ہونے والے حلقات قرآنی، دروس قرآن اور دیگر محافل ذکر میں شمولیت اختیار کریں۔

لیلۃ القدر کی ایک شب کی عبادت، اس رات کیے جانے والے صدقات اور نمازوں کا ثواب 84 سال کی عبادت کے برابر ہے۔ اس لیے میں فلسطینی شہریوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ لیلۃ القدر قبلہ اول میں گذارنے کے لیے رخت سفر باندھ لیں۔

مختصر لنک:

کاپی