چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی سائنسدان عالمی جوہری تحقیقاتی ادارے کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر

بدھ 29-جون-2016

بین الاقوامی جوہری تحقیقاتی ادارے ’’السنکروٹرون‘‘ نے فلسطینی ماہر تعلیم ڈاکٹر کریم طھبوب ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا وائس چیئرمین مقرر کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر کریم طھبوب جوہری تحقیقاتی ادارےکے بورڈ آف ڈائریکٹر پروفیسر سیر کریس سمیتھ کے ساتھ کام کریں گے۔ پروفیسر سمیتھ یورپی جوہری تحقیقاتی کونسل کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔

فلسطینی سائنسدان ماہر تعلیم ڈاکٹر طھبوب فلسطین کی پولیٹنیکل یونیورسٹی میں  میکٹرونیکا انجینیرنگ کے شعبے کے استاد ہی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ فلسطینی وزارت تعلیم اعلیٰ کی سائنس ریسرچ کونسل کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔

ڈاکٹر طھبوب کا کہنا ہے کہ عالمی سطح کے جوہری تحقیقاتی ادارے ’سنکروٹرون‘ کا ان کی نگرانی میں پورے خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا دفتر ہے۔ جوہری ریسرچ سینٹر میں مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک حصہ لیں گے جس میں عالمی اور علاقائی سطح پر کی جانے والی سائنسی تحقیقات اور سائنسی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے گا۔

’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ علاقائی سائنسی تعاون اور تحقیق کے اس منصوبے میں مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے آلات کو پیش کیا جائے گا۔ نیز فلسطین اور دوسرے عرب ممالک کے سائنسدانوں اور انجینیروں کو اس ادارے میں کام کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد تیز ذرات کو محفوظ کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے 42 میٹر قطر کو محیط ایک مقناطیسی سرنگ بنائی جائے گی جو ذرات[آئٹمز] کو محفوظ کرنے میں مدد دے گی۔

اس منصوبے کے ذریعے روشنی کے راستے حتمی توانائی کی 2500 ملین الیکڑان فولٹ مقدار تیار کرنا اور اس کی مدد سے انتہائی شدت کی الیکٹرو میگنیٹک شعاعوں طویل لہروں میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں انفراریڈ سے ایکسرے شعاعوں میں تبدیل کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی