چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصرکا رفح گذرگاہ پانچ روز کے لیے کھولنے کا اعلان

منگل 28-جون-2016

فلسطین وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مصری حکام کی طرف سے انہیں رفح گذرگاہ کے کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کل بدھ سے رفح گذرگاہ اگلے پانچ دن تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہے گی۔

غزہ وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ مصر کی طرف سے ہمیں باضابطہ طورپر مطلع کیا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ اگلے پانچ دن کھلی رکھی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ مصر کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ رفح گذرگاہ 29 جو بروز بدھ کھولی جائے گی اور چار جولائی سوموار تک کھلی رہے گی۔ اس کے بعد جمعہ تک معمول کی تعطیلات کے دوران رفح گذرگاہ کو بند کردیا جائے گا۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ پہلے سے تیارکردہ فہرست کے مطابق مسافروں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے دوران مصر نے صرف چار روز کے لیے رفح گذرگاہ کھولی تھی، جس کے نتیجے میں 30 ہزار شہریوں میں سے صرف 3142 فلسطینیوں کو سفر کی اجازت دی گئی تھی۔

رواں سال میں اب تک 168 ایام میں صرف 10 دن رفح گذرگاہ کھولی گئی ہے۔ گذشتہ برس رفح گذرگاہ 344 دن مسلسل بند رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی