فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی قائم کردہ چوکیوں پر بموں سے حملوں کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق منگل کے روز جنوبی بیت المقدس میں ’’قبۃ راحیل‘‘ چیک پوسٹ پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے تین بم حملے کیے گئے تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوجی ریڈیو کی جانب سے بھی فلسطینی شہریوں کی طرف سےدستی بم حملوں کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا ہے کہ بم حملوں سے چیک پوسٹوں پر کھلبلی مچ گئی تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹیوں پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے پٹرول بم حملوں کے ساتھ ساتھ سنگ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔