جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی سماجی کارکن کو 10ماہ قید

پیر 27-جون-2016

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی سماجی کارکن انیس سالہ براء نوف العامر کو 10 ماہ قیداور 3 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی سالم نامی فوجی عدالت نے اتوار کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے کفر قلیل قصبے کے رہائشی براء العامر کے مقدمہ کی سماعت کی اور انہیں دس ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ نواف العامر فلسطین کی جامعہ النجاح میں قانون کے طالب علم ہیں۔ انہیں دو ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

قبل ازیں جنرل انٹیلی جنس حکام نے 10  اگست 2015ء کو انہیں حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں بیت لحم میں قائم انٹیلی جنس جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی