ماہ صیام میں کھانے پینے میں افراط وتفریط کے نتیجے میں عموماً قبض کی شکایت کی جاتی ہے۔ مگر قبض سے نجات کے لیے آپ کو کسی ڈاکٹر سے رجوع کی ضرورت نہیں۔ آپ انتہائی آسان نسخہ تیار کرکے صرف 60 سیکنڈز میں قبض سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا میں طبی امور سے متعلق ویب سائیٹ Health Food Star کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قبض سے نجات کے لیے درج ذیل طریقہ کار اختیار کریں اور صرف ایک منٹ کے اندر اندر قبض کشا نسخہ تیار کرکے قبض سےنجات پائیں۔
اجزاء
ایک لیٹر پانی
پودینے کے چند پتے
ایک چمچ ادرک پسی ہوئی
لیموں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے
کھیرے کے کٹے ہوئے چند کتلے
بنانے کا طریقہ
مذکورہ تمام اجزاء کو آپس میں اچھی طرح ملائیں تاکہ وہ ایک شربت کی شکل اختیار کرجائے۔ اسے افطاری کے فوری بعد کم سے کم دو گلاس پیئیں۔ ماہ صیام میں سحری اور افطاری کے درمیان پانی زیادہ سے زیادہ پئیں کم سے کم 8 سے 10 گلاس پانی ضرور پیئیں۔
مذکورہ پیسٹ نہ صرف آپ کو قبض سے نجات دے گا بلکہ آپ کے ہاضمے کو بھی بہتر بنائے گا۔