پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی ماہ صیام کے اختتام سے قبل فطرانہ اور زکواۃ ادا کردیں

اتوار 26-جون-2016

مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فطرانہ اور زکواۃ ماہ صیام کے اختتام سے قبل ادا کر دیں تاکہ ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اس بات صدقہ فطر 80 شیکل ادا کیا جائے اور فطرانہ کی رقم عید کے ایام سے قبل ہی ادا کر دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر ہرصاحب استطاعت روزہ دار پر واجب ہے۔ یہ ضرورت مندوں کا ایک قرض ہے جو دوسروں نے ادا کرنا  ہوتا ہے۔ انہوں نے مختلف مالیاتی اداروں ، فرموں اور صاحب ثروت شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماہ صیام کے دوران ہی زکواۃ بھی ادا کریں۔ تاکہ بے روزگار اور غریب لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی