جمعه 02/می/2025

کھیرا گردوں کا دوست!

ہفتہ 25-جون-2016

کھیرے کے طبی فواید سے کسی کو انکار ممکن نہیں مگر کھیرے کا بہ کثرت استعمال انسانی گردوں کے لیے نہایت مفید خیال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کھیرے کو گردوں کا دوست کہا جاتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں جرمنی میں صارفین مرکز معلومات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کھیرے کو گردوں کا دوست قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھیرے کے کئی خواص میں ایک اہم خاصیت اس میں موجود پانی کی وافر مقدار ہے۔

کھیرے میں سلفر پر 98 فی صد  مقدار پانی کی ہوتی ہے جو گردوں میں یورک ایسڈ سے نجات کا ذریعہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ کھیرے میں موجود پانی کی وافر مقدار  جسم میں فٹ نس کو بہتر بناتی ہے۔ 100 گرام کھیرے میں 10 کلو ریز پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کھیرا کئی اقسام کے وٹا منز کابھی مجموعہ ہے۔ اس میں موجود پوٹائیشیم، کیلشیم، فارسفورس، آئرن، ویٹا من A، ویٹا منB اور وٹا من C  کے خواص وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھیرے کو اس کا چھلکا اتارے بغیر استعمال کرنا چاہیے کیونکہ کھیرے کا چھلکا بھی کئی اقوام کی غذائی خاصیات کا حامل ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی