جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے چوری شدہ تاریخی نوادرات مصر کو واپس کر دیں

جمعہ 24-جون-2016

مصری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک اسمگل کی گئی تاریخی نوادرات میں سے کچھ نوادرات اسرائیل نے واپس کر دی ہیں۔ دیگر چوری شدہ نوادرات قاہرہ کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے قاہرہ میں وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل مصر سے تاریخی نوادرات چوری ہو گئی تھیں، یہ نوادرات اسرائیل کے ہاتھ لگیں  جس نے  قاہرہ کو ان کے بارے میں مطلع کیا تھا۔

حال ہی میں تل ابیب کی جانب سے مصر کو دو تاریخی تابوت اور ممیاں واپس کر دی جنہیں قاہرہ کے وسط میں قائم عجائب گھر میں پہنچا دیا گیا ہے۔ چوری کی گئی دیگر نوادرات بھی جلد ہی مصر کو واپس کر دی جائیں گی۔

مصری وزرات خارجہ کے معاون خصوصی برائے ثقافتی امور ایمان الفار نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ اسرائیلی حکومت نے چوری شدہ عجائبات انہیں واپس کرنے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے عجائبات کی واپسی پر اسرائیل کی تعریف کی اور کہا کہ چوری شدہ نوادرات کی واپسی سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

مختصر لنک:

کاپی