جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے: اقوام متحدہ

جمعہ 24-جون-2016

اقوام متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی دگرگوں معاشی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں مقیم فلسطینیوں کی مالی مشکلات کے حل کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان  میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار سیگریڈ کاگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیروت کے قریب الرشیدیہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں رہنے فلسطینی مہاجرین کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس پراقوام متحدہ کو گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پناہ گزینوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کی ہرممکن مالی مدد جاری رکھی جائے گی۔

سیگریڈ کاگ کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے سرگرم ایجنسی ’’اونروا‘‘ نے بھی فلسطینی مہاجرین کی مشکلات دور کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو لبنان اور دوسرے ملکوں میں رہنے والے فلسطینی مہاجرین کے سیاسی، سماجی اور مالی مسائل کا بہ خوبی ادراک ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں پانچ لاکھ کے قریب فلسطینی پناہ گزین مختلف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ لبنان کی مقامی معاشی صورت حال کے باعث فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے معاشی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایسے میں اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی