جرمنی کے معروف ڈکٹیٹر ایڈوولف ہٹلرکے زیراستعمال رہنے والی اشیاء کو حال ہی میں ایک کھلی نیلامی میں پیش کیا گیا۔ ہٹلر کی اشیاء کی نیلامی پر مختلف حلقوں کی جانب سے سخت تنقید بھی کی جا رہی ہے تاہم ان کے استعمال میں رہنے والی چیزیں ارجنٹائن کے ایک گنمام دولت مند نے 6 لاکھ 78 ہزار ڈالر مالیت میں خرید کی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گمنام تاجر نے ہٹلر کی فوجی جیکٹ 2 لاکھ 75 ہزار یورو میں خرید کی۔ اس کے علاوہ زیرجامہ تین ہزار یورو میں خرید کیا گیا تاہم جرابوں کا ایک جوڑا جس کی ملیت 18 ہزار یور تھی نہیں خریدی گئیں۔
خریدار نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اسپانوی لہجے میں انگزیری میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق ارجنٹائن سے ہے۔
ادھر جرمنی میں جیوش کونسل کی جانب سے ہٹلر کے سامان کی نیلام عام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے یہودیوں کے قاتل کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس نیلامی میں ہٹلر کی فوجی جیکٹ، جرابیں، زیرجامہ، گلو بند اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ پلاسٹک کی میز اور کچھ دوسری چیزیں ماضی میں ایک فوج کے ایک ڈاکٹر جون لاٹمیر کے پاس بھی رہ چکی ہیں۔
اپریل 2014ء کو فرانس میں بھی نازی دور کے متعدد جرمن افسروں کی اشیاء کی نیلامی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں 40 مختلف چیزیں شامل کی گئی تھیں مگر بعد میں اسرائیلی اور یہودی لابی کے دباؤ کے تحت نیلامی منسوخ کر دی گئی تھی۔ اس نیلامی میں نازیوں کے پاسپورٹس، کھانے کے برن، کپڑے اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔