جمعه 15/نوامبر/2024

شام: بشارالاسد کی جیلوں میں قید 17 فلسطینیوں وحشیانہ تشدد سے شہید

منگل 21-جون-2016

شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران سرکاری جیلوں میں قید 17 فلسطینی پناہ گزینوں کو ہولناک تشدد کر کے شہید کر دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کی جیلوں میں رواں سال  جنوری اور فروری میں 8، مارچ میں دو، اپریل میں دو اور مئی میں چار جبکہ رواں جون میں  ایک فلسطینی پناہ گزینوں کو تشدد کر کے شہید کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کی سرکاری جیلوں میں اس وقت بھی 1077 فلسطینی پناہ گزین پابند سلاسل ہیں  اور ان کے انجام کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ قیدیوں میں بچے، عورتیں اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں جن میں سے سیکڑوں کو اب تک تشدد کر کے شہید کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق شام میں رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے زاید ہے اورا نہیں شام کے مختلف شہروں میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی’اونروا‘ کے 12 کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ ان میں خان دنون، جرمانا، قبرالست، السبینہ، خان الشیح، العایدین، النیرب اور درعا میں العایدین بڑے پناہ گزین کیمپ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی