جمعه 15/نوامبر/2024

شام میں پانچ سال کے دوران تین ہزار سے زاید فلسطینی شہید ،ہزاروں گرفتار

منگل 21-جون-2016

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ’فلسطین۔ شام ایکشن گروپ‘ نے ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 2011ء سے شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک 3263 فلسطینی پناہ گزین شہید اور 10 ہزار 77 کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔

ایکشن گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں 285 فلسطینی پناہ گزین لاپتا ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 1081 کے گھروں پر بمباری پر بمباری کرکے انہیں شہید کیاگیا، 719 فلسطینی پناہ گزین متحارب گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو طرفہ فائرنگ کا نشانہ بنے جب کہ 447 فلسطینیوں کو شام کی سرکاری جیلوں میں اذیتیں دے کر شہید کیا گیا۔ 293 فلسطینی پناہ گزینوں کو گھات لگا کر فائرنگ کے دوران جب کہ 187 کوقحط سے دوچار کرکے شہید کیا گیا۔ رواں سال کے دوران شام کی سرکاری جیلوں میں 17 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔ اس وقت بھی شامی فوج کی جیلوں میں 1068 فلسطینی قید وبند کی صعوبتوں کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی