چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید ، سات زخمی

منگل 21-جون-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور طولکرم میں قابض صہیونی فورسز کی فائرنگ اور منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کریک ڈاؤن میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی رام اللہ میں بیت لقیا کے مقام پر نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور دو سگے بھائیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نےتلاشی کے دوران ایک شہری کو حراست میں لے لیا۔ ادھر مشرقی القلقیلیہ میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا اور شہید فلسطینی نوجوان کے اہل خانہ کو زدو کوب کرنے کے بعد گھر میں قیمتی سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکا شہید اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک دوسری کارروائی میں تین شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کو رام اللہ کے اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کردیا گیا ہے۔

رام اللہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی لڑکی کی شناخت محمود رافت بدران کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 15 سال بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی