ماہ صیام کے دوران روزہ داروں کو اپنے دانتوں کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دانتوں کو برش نہ کرنے کے نتیجے میں منہ میں بدبو کا پیدا ہونا فطری امر ہے۔ عموماً کھانا کھاتے ہوئے روٹی کے ذرات دانوں کے درمیان پھنس جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ روٹی کی ایک تہہ دانتوں پر جم جاتی ہے جس سے منہ میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔ اس سے دانتوں کی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔
ماہ صیام میں ماہرین دانتوں کی صحت کے حوالے سے چند طبی مشورے دیتے ہیں۔ عموما دیکھا جاتا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ[معجون] کے ساتھ برش کرنے سے منہ خشک ہو جاتا ہے اور لوگ ماہ صیام میں منہ کے خشک ہونے سے بچنے کے لیے برش سے گریز کرتے ہیں۔ حالانکہ سحری اور افطاری کے بعد پورے اہتمام کے ساتھ دانتوں کو برش کرنا چاہیے۔
نماز کے لیے جانے سے قبل یا پبلک مقامات پر جاتے وقت دانتوں کی صفائی کا لازمی خیال رکھا جانا چاہیے۔
ماہ صیام کے دوران میٹھی چیزیں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
اگر آپ نے کھانے میں پیاز اور لہسن کھائے ہیں تو بھی دانتوں کا برش لازمی کریں۔